کراچی(اسٹاف رپورٹر) یوم عاشور شہادت امام عالی مقام حضرت امام حسین پر نکلنے والا مرکزی جلوس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی،جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبّر رضا، صدر ٹاؤن کے میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو بھی شریک رہے ۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جلوس اور شام غریباں کے سلسلے میں کیے گئے بلدیاتی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو نے کہا کہ یوم عاشور کا دن ہمیں نواسہ رسول حضرت امام حسین کی دین حق کی خاطر کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔