مخصوص نشستوں پرحلف لینے والے ار کان کا عدالت عظمیٰ جانے کا فیصلہ

159

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ارکان نے ذاتی طور پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سے قبل ان ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو حلف لینے کے بعد عدالت عظمیٰ نے معطل کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب یہ ارکان علیحدہ علیحدہ عدالت عظمیٰ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے جس میں ارکان موقف اپنائیں گے کہ ان کو سنے بغیر ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ان ارکان نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت مکمل کرلی ہے اور ان اراکین کو رٹ پٹیشن دائر کرنے کا حکم سیاسی پارٹیوں نے دیا۔ واضح رہے کہ 12 جولائی کو عدالت عظمیٰ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا گیا تھا۔