واشنگٹن: مصر کے ٹاپ سیڈ محمد زکریا اور امینہ عارفی نئے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی جونئیر چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ محمد زکریا نے مسلسل 2 اپ سیٹ کرنے والے کوریا کے جوینگ نا کو 37 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے شکست دے دی۔
گزشتہ برس آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ عالمی جونیئر چیمپئن شپ کے فائنل میں زکریا پاکستان کے محمد حمزہ خان سے ہار گئے تھے۔
دریں اثنا ویمنز انڈر19 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ امینہ عارفی دلچسپ مقابلے کے بعد اپنی ہم وطن سیڈ 2 فیروز ابوالخیر کو 0-3 سے ہرا کر مسلسل تیسری مرتبہ ویمن جونیئر چیمپئن بن گئی ہیں۔
اس طرح مصری کھلاڑیوں نے دونوں ایونٹس جیت کر گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔