چین: 20 کروڑ خواتین کی سروائیکل اور بریسٹ کینسر کی اسکریننگ

262

بیجنگ:چین میں کینسر کی تشخیص تیزی سے عام ہوئی ہے اور 2009 سے اب تک تقریبا20کروڑ خواتین نے سروائیکل اور بریسٹ کینسر کی اسکریننگ کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کینسر سینٹر کے عہدیدار چھین وان چھنگ نے بوآو فورم برائے ایشیا کے تیسرے گلوبل ہیلتھ فورم کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں بتایا کہ ابتدائی اسکریننگ میں پھیپھڑوں کے کینسر، گیسٹرک کینسر کے ساتھ ساتھ سروائیکل اور بریسٹ کینسر جیسی 10  اقسام کی تشخیص کی جاتی ہے۔

تقریب میں ماہرین صحت نینیوپلاسٹک بیماریوں سے نمٹنے میں جلد ازجلد اسکریننگ اور علاج کے اہم کردار پر زور دیا ۔ نیشنل ہیلتھ  کمیشن کے عہدیدار ماچھون نے کینسر کے خلاف جامع نقطہ نظر، روک تھام کو ترجیح دینے اور اس پر قابو پانے کے اقدامات کے  حوالے سے چین کے عزم کو اجاگر کیا۔