اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں عدالتی حکم کی روشنی میں عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پرغور کیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اجلاس کی صدارت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔