سکھر (نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی آج یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں سمیت دیگر راستوں کوخاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا جائیگا، جلوس سے متصل تمام چھوٹے بڑے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور سختی سے جامع تلاشی لینے کے احکامات جاری، ماتمی جلوس کے لیئے ایک داخلی اور خارجی راستہ بنایا جائے گا جبکہ تین سے زائد چیکنگ پوائنٹس سے عزاداروں کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعد گزارا جائے گا، خواتین کی چیکنگ کے لیے مزید لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، 2000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار 200 رینجرز آفیشل، 3 فوج کی کمپنیز اسٹینڈ بائے پر رہیں گی، جبکہ 400 سے زائد اسکائوٹس جوان بھی فرائض انجامی ادا کریں گے، برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی ان کا کنٹرول روم روہڑی میں قائم کر دیا گیا ہے، ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے بہترین نشانے باز بھی تعینات کیے جائیں گے، جلوسوں میں سادہ لباس خفیہ پولیس کے اہلکار حصار کی شکل میں سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔