لاڑکانہ : جماعت اہلسنّت قاسمیہ درگاہ مشوری شریف کی جانب سے شہدائے کانفرنس

94

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت)جماعت اہلسنّت قاسمیہ درگاہ مشوری شریف کی جانب سے جناح باغ میں سالانہ 148 واں سید شہدائے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سندھ کے مشہور حضرت مشوری شریف کے گدی نشین الحاج پروفیسر منظور احمد مشوری کر رہے ہیں جبکہ کانفرنس میں سندھ اور ملک کے مشہور عالم دین شرکت کرکے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے جماعت اہلسنّت قاسمیہ درگاہ مشوری شریف کے پریس ترجمان شیخ عبدالعزیز قاسمی نے کہا کہ درگاپ مشوری شریف کے گادی نشین کی صدارت میں دس محرم الحرام کو سالانہ سید شہدائے کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جو کہ صبح 9 بجے شروع اور شام تک جاری رہے گا، کانفرنس میں ملک اور سندھ کے مشہور عالم دین خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی،انتظامیہ، پولیس اور سیپکو کے عملداروں سے ملاقات کرکے ان کو کانفرنس کے بارے میں بتادیا ہے لیکن ابھی تک ضلعی انتظامیہ دیگر عملداروں نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا جو افسوسناک ہے، اپنی آپ مدد کے تحت رضاکاروں اور کارکنان کی مدد سے سب کچھ کر رہے ہیں ،ہم انتظامیہ،میئر لاڑکانہ ،اور دیگر عملداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صفائی ستھرائی، بجلی اور لائیٹنگ بہتر انتظامات کرکے ہماری بے چینی دور کریں تاکہ کانفرنس کو بہتر بنایا جاسکے۔