سکھر (نمائندہ جسارت) پریا کماری کی عدم بازیابی کی صورتحال پر غور کے لیے سکھر ہندو پنچایت کے مکھی ایشور لال کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں آج سڑکوں پر پریا کماری کی بازیابی کے لیے بینرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پریا کماری کے والد راجو مل نے کہا کہ آج ریلی نکالنے کے لیے سندھ حکومت اور سندھ پولیس سے اپیل کی جائے گی۔ مکھی ایشور لال نے کہا کہ وزیر داخلہ ضیا لنجار اسمبلی کے فلور پر کہہ رہے ہیں کہ پریا زندہ ہے، پھر اسے کیوں نہیں بازیاب کرایا جا رہا؟ اس سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ سے ملاقات کی جائے گی۔ اجلاس میں صالح پٹ ہندو پنچایت کے سربراہ اشوک کمار، سنگرار ہندو پنچایت کے سربراہ واسو مل، روہڑی ہندو پنچایت کے سربراہ وکی مل، پنوعاقل ہندو پنچایت کے سربراہ پربھ داس، سکھر کے نائب سربراہ حسنند سچدیو، پرکاش لال اور دیگر نے شرکت کی۔