لاڑکانہ: جرائم پیشہ افراد کو گرفت میں لانے کیلیے تلاشی تیزکر دی گئی

213

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی جاری کردہ ہدایات و احکامات پر پولیس کی جانب سے لاڑکانہ بھر میں جنرل ہولڈ اپ، ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے موقع پر شناخت کا عمل جاری ہے، جرائم پیشہ افراد اور شرپسند عناصروں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ضلع بھر میں تلاشی کا عمل تیز کردیا گیا ہے، سرچ و کومبنگ آپریشن میں مددگار 15 اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کی جاری کردہ ہدایات پر ضلع بھر کے ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی آئی ٹی اسٹاف کے ہمراہ تلاش ایپ اور سی آر آئی سسٹم کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے 440 افراد کو چیک کیا گیا، جن میں بغیر شناختی دستاویزات 9 افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اقسام کی چھوٹی بڑی 190 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، چیکنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ دوران چیکنگ تھانے منتقل کیے گئے مشکوک افراد اور موٹر سائیکلوں کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں۔ دوران چیکنگ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، روٹرز اور ممنوعہ بلو بتیاں بھی پرائیویٹ گاڑیوں سے ہٹائے جا رہے ہیں۔