شریف خاندان کو عمران فوبیا ہوگیا ہے‘بیرسٹر سیف

99

پشاور(آن لائن)شریف خاندان کو عمران فوبیا ہوگیا ہے ۔عدالت عظمیٰ میں مخصوص نشستوں پر جعلی حکومت کو سبکی ہوئی، اب پی ٹی آئی پر پابندی اور غداری کے معاملے پر پھر سے منہ کی کھانی پڑے گی۔آرٹیکل 6اور پی ٹی آئی پر پابندی کا tفیصلہ مسلم لیگ(ن)کے اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے، نواز شریف اور مریم نواز کیمپ شہباز شریف کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مسلم لیگ(ن)میں اندرونی اختلافات کے سنسنی خیز انکشافات پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کا کہ پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6کا فیصلہ اندرونی کشمکش کی غمازی کرتا ہے،مسلم لیگ(ن)کے اندر اقتدار کی لڑائی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غداری کے مرتکب دوسروں پر غداری کے مقدمات چلانے کی بات کررہے ہیں،عوام نے 8فروری کو فیصلہ سنایا ہے کہ کون کون غدار اور کون محب الوطن ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ فیصلے کے بعد سب سے بڑا غدار چیف الیکشن کمشنر ہے،عدالت عظمیٰ پر حملہ کرنے والے اور ڈان لیکس والے دوسروں کو غدار کہتے ہیں، شریف خاندان کے خون میں غداری رچ بسی ہوئی ہے، اس وقت آرٹیکل 6 کے سب سے زیادہ مستحق شریف خاندان اور چیف الیکشن کمشنر ہیں۔