باغ (اسپورٹس ڈیسک)وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار ضیا القمر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں، اکبر منہاس کرکٹ گرائونڈ کو منی ا سٹیڈیم میں تبدیل کریں گے، آئندہ سال یہاں 2 روزہ سیاحتی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکبر منہاس کرکٹ گرائونڈ بنی ماہلدرہ میں منعقدہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے دوران کیا۔