اسپین نے دوسری مرتبہ کوئی میچ ہارے بغیر یورو کپ جیتا

95

اسپین نے انگلینڈ کو فائنل میں 2–1 سے شکست دیکر ناصرف ریکارڈ چوتھی مرتبہ یورو کپ جیتا بلکہ وہ دوسری مرتبہ کوئی میچ نہ ہارکر یورو کپ جیتنے والی بھی پہلی ٹیم بنی۔ یورو کپ 2024میں اس نے ساتوں میچ جیتے ۔ اس سے پہلے اس نے2008 میں ہوئے ٹورنامنٹ میں تمام میچ جیت کر چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔
فرانس نے 1984 میں تمام میچ جیت کر یورو کپ جیتا تھا جبکہ اٹلی نے 2021 میں تما م میچ جیتنے لے بعد کپ میں قبضہ جمایا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ ویسے تو2020 میں ہونا تھا مگر کرونا کی وجہ سے یہ2021 میں ہوا تھا۔اسپین نے کسی جیت کیلئے پنالٹی شوت آئوٹ کا سہارا نہیں لیا۔ اس سے پہلے ایسا صرف فرانس نے کیا تھا۔ اس نے1984 میں اسپین کو 2–0 سے شکست دیکر جب یورو کپ جیتا تھا تو اس نے تمام میچ مقررہ وقت یا فاضل وقت میں جیتے تھے۔

اسپین کو گروپ بی میں جگہ ملی تھی۔ اس نے اپنے گروپ میں پہلا میچ کروشیا کے خلاف3–0 سے جیتا تھا۔ اٹلی کے خلاف وہ 1–0 سے جیتی تھی جبکہ البانیا کو اس نے اسی اسکور کے ساتھ شکست دی تھی۔اپنے گروپ میں پہلا مقام حاصل کرنے کے بعد اسپین نے دوسرے رائونڈ میں جارجیا کو 4–1 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ جرمنی سے ہوا تھا۔اسپین نے فاضل وقت میں جرمنی کو 2–1 سے شکست دی تھی۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک،ایک گول سے برابر تھیں۔ 119 ویں منٹ میں اسپین کی جانب سے مائیکل میرانو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میچ پہنچادیا۔ سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2–1 سے شکست دیکر 5ویں مرتبہ فائنل میں داخلہ حاصل کیا اور فائنل میںانگلینڈ کو2–1 سے شکست دیکر وہ چوتھی مرتبہ یورو کپ جیتنے میں کامیاب رہی۔
اسپین کو یورو کپ جیتنے پر8 ملین یورو کا چیک ملا جبکہ دوسری مرتبہ دوسرا مقام حاصل کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو5 ملین یورو انعامی رقم ملی۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی فرانس اور نیدرلینڈزکی ٹیمیں 4,4 ملین یورو انعامی رقم لیکر لوٹیں۔

یورو کپ 2024 میں 51 میچوں میں85 کھلاڑیوں نے107 گول کئے۔10 کھلاڑیوں کے سلیف گول اس میں شامل نہیں ہیں۔ ان10 گولزکو شامل کرکے اس ٹورنامنٹ میں2.29 گول فی میچ کی اوسط سے117 گول ہوئے۔6کھلاڑی 3,3 گول کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ10 کھلاڑیوں نے 2,2 گول کئے۔69 کھلاڑیوں نے ایک، ایک گول کیا۔
ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول 2021 میں ہوئے یورو کپ میںاسکور ہوئے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں51 میچوں میں80 کھلاڑیوں نے کی اوسط کے ساتھ 142 گول کئے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں 11 کھلاڑیوں نے اپنی ہی ٹیموں پر گول کئے تھے۔ یہ گول تو مجموعی گولز میں شامل ہیں مگر اپنی ٹیموں پر گول کرنے والے کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں گول کرنے والے کھلاڑیوں میں جگہ نہیں ملی۔ اس ٹورنامنٹ میں چیک ری پبلک کے پیٹرک سی چیک اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 6,6 گولز کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رہے۔