راولپنڈی (آن لائن)توشہ خانہ نئے ریفرنس میںنیب ٹیم نے دوسرے روز بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 4 گھنٹے سے زائد وقت تفتیش کر کے واپس روانہ ہوگئی ،ذرائع نے بتایاکہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے سوالات پوچھے اور ان کے بیانات قلمبند کیے ،نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون نے کی ۔یاد رہے کہ نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی ،عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔