پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پر پابندی لگانے والے فارم 47 کی پیداوار ہیں، 8فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے امیدواروں کو کامیاب کیا تھا، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد سب سے بڑا غدار چیف الیکشن کمشنر ہے۔
مشیر اطلاعات کے پی کے نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے تو وہ شریف خاندان ہیں، اس وقت آرٹیکل 6 کے سب سے زیادہ مستحق شریف خاندان اور چیف الیکشن کمشنر ہیں، ملک سے غداری کرنے والے دوسروں کو غدار کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ شریف خاندان نسلی غدار ہیں ، جنہوں نے ملک کو تباہ کیا ہے ، نواز شریف اور مریم نواز کیمپ شہباز شریف کا دھڑم تختہ چاہتے ہیں۔