روزنامہ جسارت کراچی کی جانب سے دعوت حلیم کا اہتمام

557

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) روزنامہ جسارت کراچی کی جانب سے ایک پر تکلف دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔دعوت حلیم میں آنے والے معزز مہمانوں کو جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او)سید طاہر اکبر نے ویلکم کیا۔ دعوت حلیم جسارت کے مرکزی دفتر آزاد ٹریڈ سینٹر گلشن اقبال کراچی میں پیر کی شب منعقد ہوئی ۔روزنامہ جسارت کراچی کی جا نب سے منعقدہ دعوت حلیم میں صحا فیوں،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں، تاجربرادری،علم و ادب سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی ہے،جس میںمرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطاءالرحمن،جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری توفیق الدین صدیقی،جماعت اسلامی کراچی الیکشن سیل کے انچارج راجہ عارف سلطان ایڈووکیٹ،ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان،سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ اَف کارپوریٹ کمیونیکیشنز سلمان احمد صدیقی معروف قانون داں عثمان فاروق ایڈوکیٹ،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد،خازنچی احتشام سعید قریشی (پاشا)،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمن اعوان،سینئر صحافی حنیف اکبر،روزنامہ جسارت کے چیف ایڈ یٹر شاہنواز فاروق فرائیڈے اسپیشل کے مدیر اعلی یحییٰ بن زکریا صدیقی،جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) سید طاہر اکبر،ایڈیٹر مظفر اعجاز، روزنامہ جسارت کے چیف رپورٹر قاضی جاوید باسط،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات سید زاہد عسکری،آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد ،ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین آصف سم سم،گلشن ٹاون کے سابق ناظم و سابق نائب امیر جماعت اسلامی کراچی عبد الوہاب سمیت دیگر معززین نے شرکت کی ہے جبکہ روزنامہ جسارت کراچی کی دعوت حلیم میں جسارت کے ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔دعوت حلیم میں آنے والے معزز مہمانوں کو جسارت کے نئے دفتر کا دورہ کرایا گیا ،مہمانوں نے جسارت ملازمین سے تبادلہ خیال کیا،اس موقعے پر معززین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسارت کا نیا دفتر دیگر میڈیاہاوسیز کے لیے مثال ہے،جسارت کا نیا دفتر دیکھ کر ہمیں خوشی محسو س ہو رہی ہے جس طرح جسارت کی انتظامیہ نے جدید سہولیات سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ دفتر قائم کیا ہے،جس میں ملازمین کی سہولت کے لیے ایئر کنڈیشن کمرے، ڈیجیٹل اسٹوڈیو ،جدید کمپیوٹرکا نظام ،وائی فائی،آسان پارکنگ کی سہولت،کانفرس ہال،ٹیبل ٹینس کورٹ،یونیورسٹیز سے فارغ ہوکر نئے آنے والے ماس کمیونیکشن کے طلباءکے لیے ڈیجیٹل روم، جائے نماز کی جگہ اور دیگر سہولیات سے آراستہ جسارت کا دفتر ہے۔بعدازںدعوت حلیم کے اختتام پر روزنامہ جسارت کراچی کے چیف ایڈ یٹر شاہنواز فاروقی نے آنے والے معزز مہمانوں اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔