انتخابات 2018ء اور 2024ء کے نتائج نے اداروں کی مداخلت کا پول کھول دیا، مولانا فضل الرحمٰن

204
moved against Imran

پشاور:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ انتخابات 2018ء اور 2024ء کے نتائج نے اداروں کی مداخلت کا پول کھول دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے۔ اب طاقتور حلقوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ سیاست میں ان کی مداخلت ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن سے ملک بھر خاص طور پر خیبر پختونخوا میں بے چینی بڑھے گی۔

دریں اثنا جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملکی کی مجموعی صورتحال پر غوروخوض اور اہم فیصلے کیے گئے اور کمر توڑ مہنگائی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دیگر امور پر لائحہ عمل کی تیاری پر بات کی گئی۔

اجلاس میں 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن، 11 اگست کو پشاور میں تاجران کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔