پشاور (صباح نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صرف مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئیں، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے آنا ابھی باقی ہیں، ٹریبونل کے انصاف پر مبنی فیصلوں سے فارم 47کا سارا کچا چٹھا کھل جائے گا،
لندن پلان تہس نہس ہوچکا ہے، عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پشتو میں کہاوت ہے کہ گدھے کو دم سے پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شہباز شریف اور مریم نواز اپنی جعلی سلطنت کو دم سے پکڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، دونوں کے ہاتھ میں صرف دم ہی بچی ہے، باقی سلطنت ہاتھ سے نکل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پلیٹ لیٹس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے، فرائی پین سے کپڑے پریس کرنے کا ڈرامہ سیزن بھی شروع ہونے والا ہے۔ فارم 47پر بنی حکومت کی بنیادیں اتنی کمزور ہیں کہ جعلی سلطنت کو چند ماہ کا سہارا بھی نہیں دے سکیں۔