حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹھٹھہ کے علاقے سنڈا اسٹاپ کے قریب گاؤں علی محمد چانگ کی رہائشی ساجدہ چانگ نے اپنے شوہر پرویز چانگ کے ہمراہ تحفظ کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال قبل پرویز چانگ سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد سے گھر والے جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ انصاف اور تحفظ فراہم اور رشتہ داروں کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔