نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں ایک شخص 2 روزتک اسپتال کے لفٹ میں پھنسا رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 59 سالہ رویندرن نیئر چیک اپ کے لیے اسپتال گیا جہاں وہ اسپتال کی لفٹ میں پھنس گیا ۔ بھارتی پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ لفٹ میں پہلی منزل پر گیا اور جب واپس نیچے آیا تو اس کے بعد لفٹ نہیں کھلی۔ پولیس نے بتایا کہ رویندرن کا فون بھی بند تھا جس کے بعد وہ 2 روزلفٹ میں پھنسا رہا۔ متاثر شخص کے اہل خانہ اسپتال کے عملے کے ساتھ مل کر پولیس کے پاس گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروا چکے تھے۔