لاہورانسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل 9 مئی کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمے کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کو آج صبح انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا۔
عدالت نے نو مئی کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی تاہم پی ٹی آئی رہنما نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔