کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں اس فیصلے کا علم بھی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے ، دیکھیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے؟ہمیں سیاست کرنی چاہیے اور ان چیزوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی پالیسی آجائے تو میں پھر ہی بات کر سکوں گا، پارٹی کی طرف سے ابھی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔