مری : مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تحریک انصاف( پی ٹی آئی) پر پابندی کے معاملے میں تمام قانونی اور سیاسی آپشنز استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا امن کسی کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونو بھائیوں کی ملاقات میں پی ٹی آئی پر پابندی سمیت دیگر اقدامات کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، نواز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے رابطے کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، جنہوں نے صوبے بھر میں نئے منصوبوں اور پی ٹی آئی کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگوکی۔