چینی خاتون 25 کلو وزن رکھ کر بھی زیادہ دبلی پتلی ہونے کی خواہشمند

422

گوانگڈونگ سے تعلق رکھنے والی چینی خاتون جن کا وزن صرف 25 کلو گرام ہے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس سے بھی زیادہ دبلی پتلی ہونا چاہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ گوانگڈونگ سے تعلق رکھنے والی بیبی ٹنگزی نامی خاتون جن کا قد 160 سینٹی میٹر ہے لیکن ان کا وزن صرف 25 کلو گرام ہے اور ان کی خواہش وزن کم کرنے کی ہے۔

ٹک ٹاک کے چینی ورژن Douyin پر خاتون کے 42 ہزار سے زاید فالورز ہیں جن میں سے اکثر افراد ان سے صحت کے مسائل کے بارے میں مسلسل تشویش کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں اور بے بی ٹنگزی ان کے خدشات کو دور کرتی رہتی ہیں۔

خاتون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ انتہائی پتلی ہونے کو ترجیح دیتی ہیں اور ان کے ڈھانچے نما جسم کا ان کی زندگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا۔

واضح رہے کہ خاتون اپنے پتلے جسم کی نمائش کیلئے مسلسل تنگ لباس میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔