حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے جوائنٹ سیکرٹری عدنان دیسوالی نے اپنے بیان میں کہا کہ عدت کیس پاکستان کی تاریخ کا بدترین شرمناک انتقامی کیس تھا عدت کو بطور سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنا اخلاقی پستی کی دلیل ہے جس کا باب ہمیشہ کے لیے آزاد عدلیہ کے منصفانہ فیصلے کے باعث بند ہوا اور مخصوص نشستوں پر تاریخ ساز فیصلے سے انصاف اور حق کی فتح ہوئی ہے جس کے سبب آج پی ڈی ایم ٹو ٹولہ شدید پریشانی کے عالم میں مبتلا ہے فولاد جیسے عزم اور پختہ اعصاب کے مالک بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توڑنے کی تمامتر ناکام کوششوں کے بعد مخصوص نشستوں کے فیصلے نے حکومتی صفوں میں ہلچل مچا رکھی ہے اور آج غاصب حکمرانوں نے ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے ناپاک عزائم کے لیے ہراساں کرنا شروع کردیا ہے جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور عوام کے لیے قوتِ سماعت گویائی و بینائی سے محروم جعلی حکومت کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ جس طرح خان کے عزائم پختہ ہیں اس ہی طرح تمام انصافین اور قوم کے حوصلے بلند ہیں آج مینڈیٹ چوری کرکے فارم 47 کے سہارے قائم حکومتی ایوانوں میں بیٹھیے جعلی ممبران شدید پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں گڈ ٹو سی یو کا رونا رونے والوں کے سامنے گڈ بائے کا منظر عیاں ہو رہا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب اس ملک میں انصاف کی حکومت قائم ہوگی جہاں ناقابل تسخیر پھلتے پھولتے پاکستان کو کمزور اور قومی دولت لوٹ کر کھانے والوں کو احتسابی عمل سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔