گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے شاندار پاکستانی آم میلہ کے ذریعے دنیا کو پاکستان سے جوڑ دیا۔ میلے میں 26 سے زائد ممالک کے ڈپلومیٹس کی شرکت کی۔ آم میلہ کا افتتاح سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات محترم جناب فیصل نیاز ترمذی نے کیا-?تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا سال بھر بڑی بیتابی سے انتظار کیا جاتا ہے۔ سٹرس کی طرح آم وادی سندھ کی خاص مقامی پیداوار ہیں۔ فیصل نیاز ترمذی نے مینگو فیسٹیول سیزن 2 میں آئے دنیا کے 26 سے زائد ممالک کے ڈپلومیٹس کو خوش آمدید کہامیلے کے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی واضح ثبوت ہے کہ اس خاص پھل کا گرمیوں میں بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے۔?قونصل جنرل حسین محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی آم ہماری ثقافت اور ورثے سے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں اور ہماری مہمان نوازی اور روایت کی علامت ہیں۔آم میلے میں معروف صحافی تنظیم ایمرا کے صدر محترم جناب طارق ندیم جنرل سیکٹری محترم جناب رانا ارشد ، انفارمیشن سیکٹری حافظ عبدالرؤف اور دیگر نے خاص طور پر شرکت کی – پاکستانی آم 54 سے زائد ممالک میں برآمد کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستانی آم کی مانگ دن بدن بڑھ رہی ہے– پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی پاکستانی آموں کی نمائش دیکھی اور اپنی پسند کے آموں سے لطف اندوز ہوئے-مہمانوں کی تواضع کے لئے آم سے تیار کردہ مختلف لذیذ اشیاء وافر مقدار میں رکھی ہوئی تھیں جسے “مینگو فیسٹیول” میں شریک تمام لوگوں نے جی بھر کر کھایا اور لطف اندوز ہوئے- پاکستانی آموں کو بیرون ملک متعارف کروانے اور آموں کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی یہ ایک بہترین کاوش تھی جسے وہاں موجود تمام لوگوں نے سراہا اور قونصلیٹ کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا-مینگو فیسٹیول کے اختتام پر فیسٹیول میں آئے والے تمام مہمانوں کو مختلف النسل پاکستانی آموں کے تحفے بھی دیئے گئے-تقریب میں دنیا بھر سے 26 سے زائد ممالک کے ڈپلومیٹس ، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان حسین محمد، قونصلیٹ اسٹاف محمد رحیم اللہ خان، مریم بگٹی، کمرشل قونصلرعلی زیب خان، قونصلر نبیل رشید، و سیم خان، فواد علی خان، جنید مرتضی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، پاکستان بزنس کونسل کے چیئر مین محمد اقبال داؤد، محمد شبیر مرچنٹ، مصطفیٰ ہیمانی، سلطان مصطفی، شاہد افتخار، جاوید ملک، یا سرامتیازاعوان، نعیم رسول، ابو بکر امتیاز، محمد ثقلین، نفرحسین، شیراکبرآفریدی، محسن بنا، محمد نعیم، زاہد حسین، راجہ امجد کبیر، مخدوم رئیس قریشی، محمد علی قریشی، افتخار ہمدانی، امجد علی، ڈاکٹر نسیم صابر، پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی?تقریب کا اختتام سندھ کے وزیر ثقافت سیاحت نوادرات آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے یادگاری شیلڈزپیش کرنے کے ساتھ ہ