پاکستان میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

277
Accidents during stormy rains in Punjab

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

جبکہ خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہوا چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کل بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی، اتوار کو ژوب اور بارکھان میں مون سون کی بارش ہوئیں تاہم رات گئے ہرنائی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔