لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے مقف سے نہیں ہٹے گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ہی موقف برقرار رکھے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن ان دنوں پلان بی اور ہائی برڈ وینیو کی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں اس حوالے سے گفتگو ہو گی۔
آئی سی سی کا سالانہ اجلاس 19 سے 22 جولائی تک سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شیڈول ہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے مقف سے نہیں ہٹے گا بلکہ ‘پاکستان کا ایونٹ پاکستان میں کے مقف کو برقرار رکھے گا۔
پی سی بی تین وینیوز پر تمام 8 ٹیموں کے میچز کے انتطامات کرنے میں مصروف ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے بھاری اخراجات کیے جا رہے ہیں، ہائبرڈ اور پلان بی کی باتیں ہونے سے پی سی بی اپنے انتظامات نہیں روکے گا۔
ئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان اپنا موقف زور دار طریقے سے پیش کرے گا، پلان بی رکھنا آئی سی سی کا کام ہے، پاکستان کا کام اپنے مقف کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
بھارت کے سوا چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں، بھارت کا پاکستان نہ آنے کا مقف کمزور ہے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان بھی 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا کیونکہ ماضی کے مقابلے میں پاکستان مستقبل میں سخت مقف اپنائے گا۔