ٹرمپ کے عدم تحفظ پر ڈائریکٹر سیکرٹ سروس کی طلبی کا نوٹس جاری

213

بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرکیا گیا قاتلانہ حملے کی تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا گیا ہے،جس پر ڈائریکٹر سیکرٹ سروس کو ایک نوٹس جاری کردیا گیا۔

لندن سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈی ایس سروس کمبرلی چٹل ایوان نمائندگان میں 22 جولائی کو پیش ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی، سیکرٹ سروس اور ہوم لینڈ سیکورٹی ٹرمپ پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ واضح رہے کہ حکومتی سیکورٹی میں امریکی سربراہان، سیاستدانوں اور ان کے اہلخانہ کے تحفظ کی ذمے داری سیکرٹ سروس پرعاید ہوتی ہے۔

ادھر دوسری طرف ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بارے میں سیکرٹ سروس کاتردیدی بیان بھی سامنے آگیا۔

جس میں سیکرٹ سروس نے ٹرمپ کو اضافی تحفظ نہ دینے سے متعلق ٹرمپ ٹیم کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنسلوانیا انتخابی مہم میں ٹرمپ کو اضافی سیکورٹی نہ دینے کی اطلاعات بالکل درست نہیں۔

ترجمان سیکرٹ سروس نے اپنے دفاعی ردعمل میںانتخابی مہم کے ساتھ حفاظتی انتظامات، ٹیکنالوجی، صلاحیتوں کو شامل کیا۔