ملتان: تندور مالکان  کا روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا اعلان

308

 ملتان: تندور مالکان نےروٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کی ملز بند ہوگئیں ہیں،  جس کے بعد مارکیٹ سے ہمیں آٹا 500 روپے تک مہنگا ملنے لگاہے،  اب ہم کیسے 13 روپے کی روٹی بیچیں؟کاغز مہنگا ہے، لکڑی مہنگی ہے، ملازمین کے خرچے، بجلی کے بلز آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں، روٹی کا ریٹ کم نہیں ہو سکتا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  شہریوں کو سرکاری ریٹ پر روٹی کا حصول مشکل ہو گیا، ایسے میں  شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ پر دکاندار مہنگائی کا رونا روتے دیکھائی دیتے ہیں، حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے عملی اقدامات کرنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔

  شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے  کہ  آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ سستی روٹی میسر ہو سکے۔

خیال رہے کہ پنجاب بھر میں  سرکاری ریٹ 13 روہے جبکہ مارکیٹ میں 20 روپے سے کم قیمت پر روٹی میسر ہی نہیں ہے ۔