اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماحنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کےلیے اقدامات کا راستہ روکا جارہا ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو
مانگا بھی نہیں گیا وہ بھی دے دیا گیا لہذا اب پارلیمنٹ کو تالے لگا دیے جائیں، آئین و قانون کو الماری میں بند کردیا جائے؟ جب بھی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے تو اس کو روکنے کے لیے کوئی ایسا اقدام کیا جاتا ہے، کل کا فیصلہ سیاسی سہولت کاری کی گئی ہے، اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ یہ آپ نے کیا کیا ہے کیا ہم پارلیمنٹ کو تالے لگا دیں؟ن لیگی رہنماء نے کہا کہ آئین کے دائرے میں رہنے کی بات کرنے والے نے آئین کے ساتھ کیا کیا؟ پی ٹی آئی تو اس کیس میں کسی جگہ فریق ہی نہیں ہے، آئین اور قانون کو موم کی ناک کی بنا کر موڑ دیا گیا، آزاد امیدوار تین دن میں پارٹی جوائن کرسکتا ہے مگر ان کو 15 دن دے دیے گئے، جن امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حلف نامہ دیا اس کے حلف نامے کا اب کیا ہوگا؟ پہلے بھی اس قسم کا ایک فیصلہ عطا بندیال نے بھی دیا تھا، ایک بندہ پٹیشنر ہی نہیں ہے اس کو پارٹی قرار دے کر مزید ریلیف دیا گیا ۔
حنیف عباسی