کراچی (آن لائن)جسٹس شفیع صدیقی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس شفیع صدیقی سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل پاکستان، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ شریک ہوئے۔اس کے علاوہ تقریب میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق ججز بھی شریک
ہوئے۔جسٹس محمد شفیع صدیقی 12 اگست 1965ءکو پیدا ہوئے، انہوں نے بی ایس سی کے بعد ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے 1992ءمیں بطور ایڈووکیٹ ماتحت عدالتوں سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور 1994ءمیں بطور ہائی کورٹ ایڈووکیٹ انرول ہوئے۔جسٹس محمد شفیع صدیقی 2008ءمیں سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ کی حیثیت سے انرول ہوئے۔جسٹس شفیع صدیقی نے 2012ءمیں سندھ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔