چیئرمین آل پاکستان لیڈی ہیلتھ وررکرز کا نرسنگ کونسل کادورہ

61

اسلام آباد / بدین (رپورٹر محمد علی بلیدی ) چیئرمین آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز بشریٰ آرائیں کا دورہ اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کے علاوہ پاکستان نرسنگ کونسل اسلام آباد کا بھی دورہ ، خواتیں اور لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے حقوق کے لئے جدوجہد پر بہترین کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق چئیرمین آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز بشریٰ آرائیں نے اپنے دورہ اسلام آباد کے موقع پر خواتین کانفرنس میں شرکت کی ، کانفرنس میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی اور عملی ادبی سماجی خواتین انسانی حقوق کے علاوہ سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر خدمات سرانجام دینے والی ممتاز خواتین کو بہترین کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا ، اس موقع پر آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز کی چئیرپرسن بشریٰ آرائیں کو خواتیں اور لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد پر بہترین کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا ، دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان نرسنگ کاؤنسل اسلام آباد میں چیئرمین آل لیڈی ہیلتھ ورکرز بشریٰ آرائیں کی میڈم فرزانہ ذوالفقار علی صدر پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کاؤنسل اور سیکرٹری پی این ایم سی میڈم یاسمین سے ملاقات ، اس موقع پر پرائیویٹ نرسنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر قیوم مروت، جنرل سیکرٹری جیمز واٹ، نائب صدر نومی بشیر ،سیکریٹری اطلاعات نظر آفریدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو نرسنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا کرنے اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ، اس کے علاوہ نرسز کے پی این ایم سی کارڈ اور دیگر مسائل پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں نرسنگ کے شعبے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل مل کر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر میڈم بشریٰ آرائیں نے پی این ایم سی میں ہونے والے نرسنگ پروفیشن اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کے بہت جلد لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیئے بھی نرسنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا کیئے جائیں گے ، چیئرپرسن آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز بشریٰ آرائیں نے دورہ اسلام آباد کے موقع پر اہم حکومتی شخصیات کے علاوہ شعبہ طب اور صحت سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کر کے لیڈیز ہیلتھ ہیلتھ ورکرز کے علاوہ صحت کے شعبے سے وابستہ ملازمین کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے عملی اقدامات کرنے کی اپیل کی۔