کوئٹہ میں 7اور 10محرم کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

100

کوئٹہ(جسارت نیوز) کوئٹہ میں 7اور 10محرم کو موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی۔حکومت بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران 7 اور 10 محرم کو کوئٹہ اور 9اور 10محر م الحرام کو کچھی ،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7اور 10محرم الحرام کو صبح 6سے رات12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی جبکہ کچھی ،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9اور 10محر م کو موبائل سروس بند ہوگی۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق یوم عاشور پرکوئٹہ میں 18ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ، پاک فوج کی 5 پلاٹون کیو آر ایف اسٹینڈ بائی رہے گی جبکہ 7،9اور 10محرم الحرام کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر بھی موجود رہیں گے۔