بہرام کھوسوں کے اغواء کا مقدمہ درج

61

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد، مغوی بہرام کھوسو کے اغوا کا مقدمہ 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں پیارو کھوسو سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے مغوی بہرام کھوسو کے اغوا کا مقدمہ تھانہ آرڈی 52 پر سرکار کی جانب سے اے ایس آئی عباس علی کی مدعیت میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے مقدمے میں درج کیا گیا ہے کہ مغوی کی بازیابی کے لیے کروڑوں روپے طلب کئے گئے ہیں جبکہ ورثہ مقدمہ درج نہیں کرارہے اس لیے سرکار کی جانب سے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔