کراچی (آن لائن)کراچی میں اگلے ہفتے سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 16
سے 18 جولائی تک بارش کا سسٹم کراچی سمیت ملک کے جنوبی حصے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہواو¿ں اور بادلوں کے باعث موسم خوشگوار ہے تاہم شہر میں13 جولائی کے بعد سے ایک بار پھر موسم گرم ہوسکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 14 جولائی کی شام یا رات ہوا کے کم دباو¿ کی تشکیل کے باعث سمندری ہواو¿ں کی رفتار میں کمی اور 15 جولائی سے درجہ حرارت میں ایک سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔