کراچی میں نگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا

135

کراچی(صباح نیوز) کراچی میں نگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق نگلیریاسے انتقال کرنے والا شخص بھینس کالونی کارہائشی تھا۔ترجمان نے بتایا کہ بھینس کالونی کے علاقے کی واٹرکلورینیشن چیک کرنے کے لئے نمونے لے لئے گئے ، رواں سال سندھ بھر میں نگلیریا سے انتقال کرنے والے افرادکی تعداد تین ہوگئی۔دوسری جانب ترجمان جناح ہسپتا ل نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو تیزبخار اورسردرد کی علامات پرہسپتال لایاگیا تھا، متاثرہ شخص آئی سی یو میں زیرعلاج تھا اور انتقال کرگیا۔