کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق حفاظتی پلان جاری کر دیا جس کے مطابق محرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 17 ہزار 947 افسران و اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔محرم الحرام کے دوران 1049 جلوس برآمد ہونگے جبکہ 4664 مجالس کا انعقاد ہو گا۔کراچی میں مجالس پر 4392 ، جلوسوں پر 11628 جبکہ انتہائی حساس مقامات /امام بارگاہوں پر 1927 افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ٹریفک پولیس کے 987 افسران و جوان محرم الحرام میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ترجمان کراچی پولیس نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔