اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کو بجلی کی اوور بلنگ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور انٹیلی جنس بیورو کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ ملاقات میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے دوران صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔