اسلام آباد (آن لائن) عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری اعظم خان عمران خان کے خلاف گواہی دینے کیلیے کمرہ عدالت پہنچے تو عمران خان نے ہاتھ بڑھاتے ہوئے سلام کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان جب گواہی دے رہے تھے تو عمران خان نے اعظم خان کی کمر پر ہاتھ رکھ کر اپنی طرف مخاطب کیا، اس دوران عمران خان اور اعظم خان خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے رہے۔