نئی دہلی : بھارت میں بھی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ صرف جون کے مہینے میں سبزیوں کی قیمتوں میں 29.32 فیصد اضافہ ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 75۔4فیصد تھی جو بڑھ کر جون میں 08۔5 تک پہنچ گئی جبکہ ماہرین اقتصادیات نے مہنگائی کی شرح 4.80 فیصد کی پیش گوئی کی تھی، خوراک کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،جون میں سبزیوں کی قیمتوں میں 29.32 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے مہینے میں 27.33 فیصد تھا کیونکہ بھارت کی شمالی ریاستوں میں شدید گرمی اور شدید سیلاب نے زرعی پیداوار کو متاثر کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ماہر اقتصادیات مدن سبنویس نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کا اثر سبزیوں پر دیکھا گیا ہیاور ان تمام تر زرعی پیداوار میں مصنوعات میں مسلسل مہنگا ہونے کا خدشہ ہے،خوراک کی قیمتوں کے ساتھ دیہی افراط زر کی شرح میں اضافہ خرچ اور سرمایہ کاری دونوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
ادھر حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جون کے لیے دیہی افراط زر کی شرح 5.66 فیصد تھی جو شہری علاقوں میں 4.39 فیصد تھی، جون میں اناج کی افراط زر کی شرح 8.75 فیصد تھی جو پچھلے مہینے میں 8.69 فیصد تھی جبکہ دالوں کی شرح 17.14 فیصد سے کم ہو کر 16.07 فیصد ہو گئی،بنیادی افراط زر جو کہ خوراک اور توانائی کی غیر مستحکم قیمتوں کو ختم کرتی ہے 3 فیصد کے لگ بھگ منڈلاتی رہی اور3ماہرین اقتصادیات کے مطابق مئی میں 3.12 فیصد سے جون میں 3.08 فیصد اور 3.14 فیصد کے درمیان تخمینہ لگایا گیا۔