کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں تیز ہوائوں کیساتھ آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔