نیپالی وزیراعظم ناکام:پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرسکے

202

کٹھمنڈو:مقامی میڈیا کے مطابق نیپالی وزیراعظم پشپا کمل دہل کوپارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔

بھارتی میڈیا نے ایک خبر جاری کی ہے کہ نیپال کے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے کم از کم 138 اراکین کی حمایت درکار تھی لیکن پشپا کمل دہل نے 275 کے ایوان میں حیران کن طور پرصرف 63 ووٹ حاصل کیے۔

بھارتی ابلاغ کا کہنا تھا کہ نیپال کے وزیر اعظم کو مخالفت میں 194 ووٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہاں یہ یاد رہے کہ نیپال کی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز وزیرِ اعظم پر اعتماد کے لیے قرارداد پیش کی گئی تھی۔