اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا لیکن عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق عدالت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں رہائی کی حکم تو جاری کردیا گیا ہے مگر 5 دیگر کیسز میں حکم جاری نہ ہونے کے سبب بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
نیب ٹیم کے 2اراکین اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے تاہم قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد نیب ٹیم گرفتاری ڈالے گی۔