9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کرنیوالی لاہور پولیس کی ٹیم بھی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 9 مئی کیس میں گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں درج 9 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ لاہور پولیس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے اجازت لے کر اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔
لاہور پولیس کی ٹیم قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر چلی گئی جبکہ ابتدائی طور پر لاہور پولیس کے 3 ممبران اڈیالہ جیل اندر روانہ ہوئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہوگئے۔