بھارت: بیروزگاری عروج پر، 5اسامیوں کیلیے ہزاروں افراد پہنچ گئے

227

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات کے شہر انکلیشور میں نجی کمپنی کی 5 خالی اسامیوں کیلیے ایک ہزار سے زاید امیدوار انٹرویو دینے دفتر پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کر رہی ہے جس میں نوجوان انٹرویو دینے نجی کمپنی کے دفتر پہنچے جہاں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ مذکورہ وڈیو کو بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں اضافے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ وڈیو میں نجی کمپنی کے دفتر کا مرکزی دروازہ
کھلتے ہی امیدوار ٹوٹ پڑے جس کے باعث بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوئی اور سیڑھیوں کے اطراف لگی ریلنگ ٹوٹ گئی۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مذکورہ ویڈیو کو اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاو¿نٹ سے شیئر کیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ملک میں بے روزگاری کی بیماری ایک وبا کی شکل اختیار کر چکی ہے، جن ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتیں ہیں وہ اس بیماری کا مرکز ہیں۔