دھابیجی(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ٹھٹھ ڈاکٹر عمران خان کی ہدایت پر منشیات سپلائرز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی, دھابیجی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک کرولا کار اور موٹر سائیکل سے گٹکا ماوا, را مٹیریل برامد کر کے چار افراد نجیب اللہ, لالا جان, امیر حمزہ اور غلام نبی پر مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او دھابے جی انسپیکٹر مبین احمد پرھیاڑ نے بتایا کہ ملزمان نے کار کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا رکھی تھی جو ٹھٹھ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے یاد رہے کہ دو روز قبل بھی دھابے جی پولیس نے ایک مہران کار سے را مٹیریل برآمد کیا تھا جو ملزم نے مصنوعی پیٹرول ٹینکی بنا کر اس میں چھپا رکھا تھا۔