حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے خمیسو گوٹھ کی رہائشی بسمہ بنت محمد صالح میمن نے اپنے شوہر عمران سولنگی کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران سولنگی سے پسند کی شادی کی ہے جس پر میرے رشتہ دار سخت ناراض ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے رشتہ دارون نے اس کے شوہر کے گھر پر حملہ کرکے آگ لگا دی۔ عمران سولنگی نے گھر سے قیمتی سامان سمیت 5 لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے عمران سے شادی کی ہے کسی نے اغوا کیا نہ ہی کوئی زبردستی کی ہے اس نے مطالبہ کیا کہ شوہر کے گھر میں ر آگ لگانے اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔