سکرنڈ(جسارت نیوز) جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ کے نائب امیر کنور راشد مکرّم نے پریس کلب سکرنڈ کے سابق صدر مسعود عمرانی کی عیادت کی، مسعود عمرانی ان دنوں گردوں کے شدید عارضے میں مبتلا ہیں، فی الحال ہفتے میں دوبار بار ڈائلسز پر رکھا گیا، راشد مکرّم نے انہیں الخدمت کی جانب سے وہیل چیئر اور دس ہزار روپے نقد مہیا کیے اور صاحبان اقتدار و اختیار سے اپیل کی کہ مسعود عمرانی نے انتہائی تنگ دستی اور مفلوک الحالی کے باوجود زندگی کا بڑا حصّہ صحافتی میدان میں اپنے دامن کو ہر قسم کے داغ سے محفوظ رکھتے ہوئے گزارا ہے،آج جبکہ اسی مفلوک الحالی میں شدید بیماری کے بستر پر ہیں تو ضروری ہے کہ ان کی بھرپور مدد کرکے انہیں احساس تنہائی سے نکالا جائے۔اس موقع پر سکرنڈ نیوز سروس کے ایم ڈی انجینئر حیدر خانزادہ اور الخدمت رہنما محمد انور راجپوت اور شریف حسن مگسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔