۔5 ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلز بلا سود فراہم کرینگے‘معاون وزیراعظم

116

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے کوآرڈینٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ای بائکنگ پروگرام کے تحت اسلام آباد میں5 ہزار موٹر سائیکلز بلا سود دیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رواں سال بہت بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کر رہے ہیں، ڈپارٹمنٹس کو انگیج کر رہے ہیں، امسال دسمبر میں ہاکی لیگ کرانے جا رہے ہیں، جس کی تیاری جاری ہے۔ ٹینلنٹ ہنٹ کے تحت اسٹیڈیم بحال ہوں گے، اسپورٹس اکیڈمی بنا رہے ہیں، جس میں نوجوانوں کی گرومنگ کریں گے اور ہر فیلڈ میں نوجوانوں کو باہر بھیجیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس مرتبہ بجٹ میں ہاکی لیگ، ٹیلنٹ ہنٹ، ای اسپورٹس کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے۔ ایک سوال پر رانا مشہود احمد نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر بن رہے ہیں، کے پی کے میں2 مرتبہ جا چکا ہوں، رواں ماہ ملک کے دیگر حصوں میں نوجوانوں کو انگیج کرنے کے لیے دورہ کروں گا۔ بلوچستان میں وزیر اعظم سب سے بڑا یوتھ پروگرام لائے ہیں، کسانوں کے لیے بھی پروگرام شامل ہے لیکن اس مرتبہ نچلی سطح پر زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ لا رہے ہیں۔