پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں ضم اضلاع کے لیے مختص سیٹوں کی پالیسی کو قانونی قرار دے دیا اور ضم اضلاع کے طلبہ کی درخواست خارج کر دی۔ ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ میڈیکل کالجز میں ضم اضلاع کے لیے مختص سیٹوں کے پالیسی کو غیرقانونی قرار دے کر ضم اضلاع کے طلبہ کو بھی اوپن میرٹ پر داخلے کی اجازت دی جائے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے درخواست پر سماعت کی تھی جس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ جسٹس ارشد علی کی جانب سے تحریر کیے گئے فیصلے میں لکھا گیا کہ ضم اضلاع کے طلبہ کے لیے سیٹیں مختص ہیں، اس لیے اوپن میرٹ پر داخلہ نہیں لے سکتے اور اسی بندوبستی علاقوں کے طلبہ مخصوص سیٹوں پر داخلہ نہیں لے سکتے۔عدالت نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کو قانونی قرار دے کر طلبہ کی درخواست خارج کردی۔